لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ، میں خوش قسمت ہوں کہ میرے حلقہ احباب میں ایسے لوگ شامل ہیںجو غمی خوشی میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کون آپ کا دوست ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلتا ہے ، لیکن جو شخص مشکل وقت میں بغیر کسی غرض کے آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہتا ہے وہ ہیرا ہے اور اسے کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہیے ۔
ریشم نے کہا کہ اپنے لئے ایک واضح حدود متعین کر رکھی ہیں اور اس سے باہر نہیں نکلتی ،جو بھی چیز حد سے تجاوز کرے اس پر تنقید ہوتی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ خوش رہتی ہوں اور ایسے لوگ مجھے بہت پسند ہیں، زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ۔








