ایوب کھوسہ 127

زندگی میں نظر انداز کئے گئے فنکاروں کے رخصت ہونے پر انکے قصیدے پڑھنا منافقت ہے ‘ ایوب کھوسہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ فنکار برادری کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی موثر پلیٹ فارم میسر آئے گا میں وہاں اپنی خدمات سر انجام دینے کے لئے تیار ہوں ،میرا مقصدصرف اورصرف فنکار کو وہ عزت و مقام دلاناہے جس کا وہ حقیقی معنوں میں حقدار ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایوب کھوسہ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں ملتا جو انہیں ملنا چاہیے ۔فنکار کئی دہائیوں تک فن کی خدمت کرتے ہیں لیکن آخری وقت میں انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے .

اور وہ کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ،بعد میں ہم لوگ ان کے قصیدے پڑھنے کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کرتے رہتے ہیں جو میری نظر میں سراسر منافقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جس سے حکومت کوبھی احساس دلانا ہوگا کہ فنکار اس ملک کا اثاثہ ہیں اورانہیں ان کا جائزہ مقام دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں