زمبابوے 36

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم رواں ماہ پہلی بار پاکستان آئے گی

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورہ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29ـ2025ء کا حصہ ہوں گے۔تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔مذکورہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہو گی۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئر لینڈ میں 3 ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں