زلفی بخاری 234

زلفی بخاری کا مستقبل کے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کااظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی زلفی بخاری نے مستقبل کے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ساری نظریں الیکشن کمیشن پرہیں اور آج ان پر بھاری ذمے داری ہے۔

بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مستقبل کے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے ہمارے منتخب نمائندے دیانت اور ایمان کے ساتھ کردار ادا کریں گے ، ساری نظریں الیکشن کمیشن پرہیں آج ان پر بھاری ذمے داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں