سٹیٹ بینک 123

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، 15 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس وقت زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں