سٹیٹ بینک

زرعی شعبہ کو گذشتہ مالی سال کے دوران3.5 فیصد زیادہ قرضہ فراہم کیا گیا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن) گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران زرعی شعبہ کو3.5 فیصد زیادہ قرضہ فراہم کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی ) کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو1.215

کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ ایگری کلچر کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی نے گذشتہ مالی سال کیلئے زراعت کے

شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کا ہدف1.35 کھرب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کووڈ19- کے

سبب قرضہ حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی شرح میں کمی ے سبب ہدف سے کم قرضے جاری کئے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے قرضوں کے اجراء میں کمی ہوئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جون 2020ء

کے اختتام پر زرعی شعبہ کے واجب الادا قرضوں کا حجم 581 ارب روپے تھا جو مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں 3.3 فیصد زیادہ

رہا ہے۔ مالی سال 2019ء کے اختتام پر واجب الادا قرضوں کا حجم 562 ارب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق جون 2019ء کے

اختتام پر قرضے حاصل کرنے والوں کی تعداد4.01 ملین تھی جو کووڈ19- اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے گذشتہ مالی سال

2020ء کے خاتمہ پر قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد3.7 ملین تک کم ہوگئی جو ہدف سے کم

قرضوں کے اجراء کا بنیادی سبب ہے۔