سینیٹر شیری رحمن 235

زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار اضافی نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کر رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار اضافی نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی درآمد کے حوالے سے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد میں چھوٹ دی ہے، زراعت کے شعبے کو برباد کرنے کے بعد تباہی سرکار اضافی نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی درآمد کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ بدانتظامی اور بدعنوانی کی بدترین مثال ہے، پاکستان کے فوڈ امپورٹ بل میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جس کی وجہ چینی، گندم، دالوں اور کئی دیگر اشیاء کی ملکی پیداوار میں بڑے پیمانے پر قلت ہے، ہماری خوراک کی افراط زر اب خطے میں سب سے زیادہ ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں