ایکسائز ٹیکسیشن

ریونیو ریکوری میں ناکامی۔ای ٹی اوایکسائز راولپنڈی کو ایک ہفتے کہ مہلت دیدی۔ تبدیلی کا عندیہ

تنویر سرور۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ ریونیو ریکوری کو لیکر ناکامی کا شکار ہے۔
صوبائی سیکرٹری نے گزشتہ دنوں ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کو اپنے دفتر میں طلب کرتے ہوئے Revenue Loss پر وضاحت طلب کی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع کے مطابق یکم جولائی 2020 سے 30 اپریل 2021 کے دوران ایکسائز برانچ راولپنڈی نے سابق ای ٹی او ایکسائز رانا اورنگزیب کے دور میں 93 کروڑ 55 لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا یکم جولائی 2021 سے 30 اپریل 2022 کے دوران موجودہ ای ٹی او ایکسائز ریونیو کی مد میں محض 67 کروڑ 67 لاکھ روپے کا ہی اضافہ کرسکے۔

ایکسائز ٹیکسیشن
یوں گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران محکمے کو ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی نااہلی کے باعث 26 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کی وجہ سے محکمہ، منظر خالد کو تبدیل کرکے ان کی جگہ موٹر برانچ لاہور میں تعینات ای ٹی او سفیر عباس یا کسی دوسرے افسر کو تعینات کرنا چاہتا ہے۔