وزیر ریلوے 232

ریلوے کی ترقی کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایم ایل منصوبہ پاکستان کی معیشت کےلئے گیم چینجر ہے، وزیر ریلوے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی ترقی کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایم ایل منصوبہ پاکستان کی معیشت کےلئے گیم چینجر ہے،مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اداروں کی بہتر کارکردگی کےلئے اصلاحات لانا لازمی ہیں، ہم ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا رہے ہیں، ریلوے میں کرپشن ختم کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی لا رہے ہیں، کرپشن کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہو گی،ٹرین میں سفر کرنے کےلئے اپنا اور اپنی فیملی کا ٹکٹ خود خریدتا ہوں، قوم کا پیسہ کسی کو لوٹنے نہیں دیں گے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،ریلوے ملازمین جو گھر میں بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں انہیں فارغ کیا جائے گا، کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی، ریلوے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کےلئے پلان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کو ایم ایل ون کے ذریعے دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے،پاکستان ریلوے ابھی بھی بیسویں صدی میں ہے، ہم اس کی ترقی کےلئے اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسنجر ٹرین چلانا ہمارا کام نہیں یہ پرائیویٹ شعبے کا کام ہے۔ انہوں نے سرسید ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کےلئے عید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے کراچی کا سفر کرنے والوں کو کرائے میں دس فیصد رعایت دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں