اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہا ہے کہ کہ ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ایوان بالا پاکستان ریلویز کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔
اتوار کو اسلام آباد میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ریلوے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوںنے کہا سیاسی جماعتوں کو سیاست کوبالائے طاق رکھ کرریلوے کی ترقی کیلئے کام کرناچاہئے، انشا اللہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گا، ریلوے کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے دوردراز علاقوں تک میں ریل کو لے جائے گی۔