وزیر ریلوے 183

ریلوے خسارے میں ہے مجھے ہار پہنا کر شرمندہ نہ کریں،وزیر ریلوے

میانوالی (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے سے جلد4 ہزار کرپٹ افسران اور ملازمین کی چھانٹی ہوگی ،ریلوے اب یتیم نہیں رہا اس کے وارث آگئے ہیں،ریلوے خسارے میں ہے مجھے ہار پہنا کر شرمندہ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے کندیاں ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا،ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے خسارے میں ہے مجھے ہار پہنا کر شرمندہ نہ کریں ، ریلوے سے جلد4 ہزار کرپٹ افسران اور ملازمین کی چھانٹی ہوگی،مال بردار ٹرینوں کے ذریعے افسران ذاتی کمائی کر رہے ہیں ،جتنا وزن لے کر جانا ہے اسی کا کرایہ لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں