ٹرمپ 19

ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لا یا جیل جائو، ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 15 لڑاکا طیارے کے ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خبر لیک کرنے والے شخص کو تلاش کرے گی اور متعلقہ میڈیا ادارے سے ذرائع کی شناخت مانگی جائے گی۔وائٹ ہائوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خبر شائع ہونے سے پہلے ایران کو معلوم نہیں تھا کہ ایک امریکی فضائی اہلکار لاپتہ ہے لیکن معلومات لیک ہونے کے بعد صورتِ حال پیچیدہ ہو گئی، اس انکشاف نے ریسکیو آپریشن کو مزید خطرناک بنا دیا۔

ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام میڈیا ادارے سے کہیں گے کہ قومی سلامتی کے پیشِ نظر خبر کا ذریعہ ظاہر کیا جائے، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی اور جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خبر سامنے آنے کے بعد ایران نے لاپتہ پائلٹ کی گرفتاری پر بڑے انعام کا اعلان بھی کیا تھا جس سے امدادی کارروائی مزید مشکل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں