اوکاڑہ
( شیر محمد)راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی و گردونواح کے صحافیوں شمالی پنجاب کے عہدیداران نے ٹرین مارچ کے قائدین کا والہانہ استقبال کیا،ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی،صدر شمالی پنجاب ندیم رضا خاں کر رہے تھے۔ ٹرین مارچ آر یو جے کے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اس پرامن ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد علاقائی صحافیوں کے جائز مطالبات کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے پیش کرنا، ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق و تشخص کو اُجاگر کرنا ہے۔استقبال کے لیے چکوال سے حافظ عبد الغفور منہاس ،تکہ گنگ سے محسن قیوم شیخ ،سینئر رہنما میاں محمد ارشد ساقی،حسن ابدال سے راجہ عامر علی ،ٹیکسیلا کامران اشرف ،واہ سے رائے عاشق انجم ،اڈھالہ سے راجہ وحید سمیت راولپنڈی کے گردونواح سے سینکڑوں علاقائی صحافیوں نے شرکت کی ۔یہ ٹرین مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔