ریاض(رپورٹنگ آن لائن)ریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ پیلس میں امریکہ روس سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دے کر کہا ہے کہ کہ امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ماسکو کے ساتھ تعاون کے لیے اعلی سطح پر کام شروع کر دے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی بھی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے رعایتیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض مذاکرات یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پہلا قدم ہے۔