ایلچی ہانس 13

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملہ خطرناک پیش رفت ہے، اقوام متحدہ کے ایلچی

صنعا(رپورٹنگ آن لائن)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گروندبرگ نے زور دیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔

گروندبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، تشدد کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو جاری رکھنے کا سبب بنتی ہیں اور یمن میں امن کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بناتی ہیں۔انہوں نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے والے ان حملوں کو روک دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں