شاہد آفریدی 36

ریاست پاکستان دہشتگردوں کیخلاف حتمی اقدامات کی جانب بڑھے،شاہد آفریدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حتمی اقدامات کی جانب بڑھا جائے۔ایکس پر جاری بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟

آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئیٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ میرا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنہیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فوری طور پر کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں