بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا تھا جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر ہی نافذ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ ر یئرارتھ ایلیمنٹس اسٹریٹجک صنعتوں کے لئے کلیدی خام مال ہے جیسے جدید ہتھیار اور سازوسامان، ایرو اسپیس اجزاء، پون بجلی ، نئی توانائی کی گاڑیاں روبوٹکس اور ذہین مینوفیکچرنگ. چین دنیا کا سب سے بڑا ریئرارتھ ایلیمنٹس پیدا کرنے والا ملک اور برآمد کنندہ ہے۔
گزشتہ 30 سالوں میں ، چین کی اس صنعت نے اپنے صنعتی نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے ، مقامی فراہمی کو مناسب طریقے سے منتظم کرتے ہوئے عالمی شراکت داری کو بھی مثبت انداز میں بڑھایا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی کی پیروی کرتے ہوئے عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔