ماسکو(ر پورٹنگ آن لائن)روس نے سات اپریل 2022 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت معطل کرنے کا قبل از وقت فیصلہ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مندوب گینیڈی کزمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے روس کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد منظور کرنے کے بعد روس خود کو انسانی حقوق کونسل سے الگ کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس جنرل اسمبلی کی قرارداد کو ایک نامناسب اور سیاسی اقدام سمجھتا ہے تاہم روس انسانی حقوق کے شعبے میں اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جنرل اسمبلی نے یوکرین کے قصبے بوچا میں روسی افواج کے مبینہ مظالم کے ردعمل میں یہ منظوری دی ہے۔