روپے ک 140

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں جمعرات کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر171.15روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے بڑھ کر171.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید171.40روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت171.80روپے سے بڑھ کر172روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں1.30روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.60روپے سے بڑھ کر 197.80روپے اور قیمت فروخت198.20روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی اسی طرح 1.70روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.80روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت233.80روپے سے بڑھ کر235.50روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں