روضہ رسولۖکی 58

روضہ رسولۖکی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بات کی جاسکے گی

مدینہ منورہ (رپورٹنگ آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولۖکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جاسکے گی۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولۖکی آسانی سے زیارت کرسکیں گے۔مدینہ منورہ میں روضہ رسولۖکی زیارت کے لیے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ نسک ایپ اپڈیٹ کرکے زیارت کے لیے بکنگ کی جاسکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر بیس منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں