کراچی(رپورٹنگ آن لائن)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس(آر ڈی اے)کی تعداد میں مارچ 2026کے دوران 7ہزار 993اکائونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9لاکھ 9ہزار 407تھی جبکہ مارچ 2026میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی ۔
اس طرح فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔









