قازق صدر 123

روسی اتحادی فوج کا انخلا آج سے شروع ہوجائیگا،قازق صدر کااعلان

الماتی( ر پورٹنگ آن لائن)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ ملک میں اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد روسی اتحادی فوج کا انخلا آج (جمعرات سے) شروع ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے پیچھے خارجی ذرائع سے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حالات پر قابو نہیں پایا جاتا تو الماتی ہاتھ سے جانے کا خدشہ تھا اور ملکی حالات اور بدتر ہوجاتے۔قاسم جومارت نے کہا کہ فوج کے انخلا کا عمل 10 دن سے پہلے پہلے مکمل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں