سرگئی لاوروف

روس کی جانب سے تیسرے ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی امریکی پالیسی کی مذمت

ماسکو(ر پورٹنگ آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین سمیت تیسرے ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی امریکی پالیسی پر تنقید کی ہے۔واشنگٹن کی جانب سے دوسرے ممالک کو چین کے خلاف اکسانے کی کوشش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، لاوروف نے کہا کہ یہ “پالیسی ہمارے لئے اجنبی ہے۔

“لاوروف نے اتوار کے روز ایک مقامی ٹی وی پروگرام میں کہا ، “نہ روس ، نہ چین اور نہ ہی ہمارے اتحادی کبھی کسی کو کسی کے خلاف دوستی کی پیش کش کرتے ہیں۔”انہوں نے کہا ، “ہمارے ہاں سفارتی اور سیاسی ثقافت بالکل مختلف ہے، ہماری خواہش ہے کہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کریں۔

“لاوروف نے بتایا کہ روس نے تعاون کے لئے کبھی پیشگی شرائط نہیں رکھیں کہ اس کے شراکت داروں کو جان بوجھ کر کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو پہلے خراب کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا ، کسی کے خلاف کسی سے دوستی کرنا ،میری رائے میں ، دوستی کے لفظ کے معنی سے بالکل متصادم ہے.