ولادیمیر پوتن

روس کی بیلاروس میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے منسک حکومت کو مدد کی پیشکش

ماسکو ( ر پورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروس میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے منسک حکومت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے صدر پوتن سے فون پر بات چیت کے بعد بتائی۔ لوکاشینکو نے اپنے آرمی چیف کو بتایا کہ

ماسکو نے منسک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیشکش کی ہے۔ سن 1994 سے بیلاروس پر حکومت کرنے والے الیگزینڈر لوکاشینکو کا

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ان پر مظاہرین کا مسلسل دبا بڑھ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کے مظاہرین کے خلاف

حکومت طاقت کے استعمال پر بھی غور کر رہی ہے