روس 138

روس کا کرائمیا میں فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان

ماسکو (ر پورٹنگ آن لائن)روس نے یوکرین سے الگ ہونے والے خطے کرائمیا میں جاری فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ساودرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے یونٹس اسٹریٹیجک مشقیں مکمل کرنے کے بعد مستقل تعیناتی کے مقام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ٹینک، گاڑیاں اور توپ خانہ ریل کے ذریعے کرائمیا سے روانہ ہو رہے ہیں۔یوکرین کشیدگی پر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور جرمن چانسلر اولف شولز کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے موقع پر جرمن چانسلر نے کچھ روسی فوجوں کی واپسی کو اچھی علامت قرار دیا تھا۔اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے کا امکان موجود ہے، اب تک یوکرین کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں