ٹرمپ

روس کا نئے میزائل کا تجربہ نا مناسب ہے ، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے اس اعلان کو نامناسب قرار دیا ہے جس میں انھوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کا انکشاف کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جنگ ختم کرنی چاہیے۔ یہ جنگ جو صرف ایک ہفتے میں ختم ہو جانی چاہیے تھی، اب اپنے چوتھے سال کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انھیں میزائل آزمانے کے بجائے یہی کام کرنا چاہیے۔