واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم روس پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلہ کے اختیار کے حوالے سے بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس سخت پابندیوں کا یہ بل منظور کرلے گی لیکن اس پر عملدرآمد ان کی خواہش پر ہی ہو گا.
یہ ایک ایسا بل ہے جسے سینیٹ منظور کر ے گا، جو صدر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔









