کیف (رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بورودیانکا کی صورتحال کو بوچہ سے بھی ابتر قرار دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی کے بقول اس شہر میں روسی مظالم کے شکار شہریوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے تاہم مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔ یوکرین کے وزیر داخلہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بورودیانکا دارالحکومت کییف کے ارد گرد کے شہروں میں سب سے زیادہ تباہ ہونے والا علاقہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی فوجیں قریب ایک ہفتہ پہلے اس علاقے سے نکل چکی تھیں۔ یوکرین کا دعوی ہے کہ روس ان علاقوں میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔