کراچی (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا راج ہے، عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، ہفتہ کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے،
عوام کا خون چوستی ہے، کوئی جماعت سلیکٹڈ کا مقابلہ کرسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، حکومت عوام کے معاشی قتل پر اتر آئی ہے، ماضی میں کبھی غربت اور مہنگائی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، حکومت نے پاکستان اسٹیل بند کر کے 10ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا، ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہوا ہے،بلاول بھٹونے کہا کہ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے ؟ خان صاحب روٹی، چھت، روزگار چھین رہے ہیں، ملک میں کوئی جماعت اپوزیشن کرسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، ناکام ترین حکومت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔








