روبی انعم

روبی انعم 14اگست کو اپنے یو ٹیوب چینل سے لائیو شوپیش کریں گی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ و میزبان روبی انعم 14اگست کو اپنے یو ٹیوب چینل سے لائیو شوپیش

کریں گی۔ روبی انعم کو گزشتہ دنوں دل کی تکلیف ہوئی تھی اور پی آئی سی میں علاج کے دوران ان کے

دل کی شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔صحت میں بہتری آنے کے بعد اداکارہ روبی انعم 14اگست کی

مناسبت سے اپنے یو ٹیوب چینل سے لائیو شو پیش کریں گی جس میں شوبزکی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔

شو کی میزبانی کے فرائض روبی انعم سرانجام دیں گی ۔