کراچی(رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی سی ایم اے ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مارچ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 47 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔اے پی سی ایم اے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 63 فیصد کم رہا ہے۔مارچ 2022 میں پاکستان نے 2 لاکھ 95 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ بیرون ملک برآمد کیا جب کہ گزشتہ برس اسی مہینے میں 8 لاکھ 15 ہزار میٹر ٹن سے زائد سیمنٹ بیرون ملک بھجوایا گیا تھا۔
اے پی سی ایم اے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ(جولائی تا مارچ)کے دوران سیمنٹ کی کل فروخر 4 کروڑ 8 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ رہی جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 4 کروڑ 33 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔رواں مالی سال کی پہلی 3 سہہ ماہیوں میں ملک بھر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3 کروڑ 61 لاکھ ٹن سے زیادہ رہی جو کہ گزشتہ سال کے تقریبا برابر ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 46 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔









