پاکستان 32

رواں مالی سال: 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فی صد اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ(جنوری 2026)میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں البتہ رواں مالی سال2025-26 کیپہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری)میں تجارتی خساریمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کیمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافیسے 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ جنوری میں درآمدات 5 فیصدکم ہوکر 5.8 ارب ڈالر رہ گئیں۔

ماہانہ تجارتی خسارہ 29 فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گیا ہے، البتہ مالی سال کیپہلے 7 ماہ میں تجارتی خساریمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالرسیبڑھ کر 22 ارب ڈالرسیتجاوزکرگیا۔ جولائی تا جنوری برآمدات 7 فیصد کمی سے 18.19 ارب ڈالر رہیں۔ اس دوران درآمدات 9.42 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ گزشتہ سال 7 ماہ میں 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ جنوری 2025 کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں