رواں سیزن

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں تاحال 54 فیصد اضافہ ریکارڈ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم دسمبر تک 71 لاکھ 16 ہزار کاٹن بیلز تیارہوئیں۔ سندھ میں 34 لاکھ 89 ہزار بیلز اور پنجاب میں 36 لاکھ 79 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔

ٹیکسٹائل ملز نے 66 لاکھ 78 ہزار کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 16 ہزار 200 بیلز خریدی ۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق بہتر موسم اور زیادہ قیمت کے باعث رواں سیزن کپاس کی پیداوار 95 لاکھ بیلز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔