فواد چودھری

رواں سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی ، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا اقدم اٹھا ہے، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔