لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے روالپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ارشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس پنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپکا کیس اٹک کا ہے آپ روالپنڈی بینچ سے کیس کیوں لاہور ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں ،
روالپنڈی بینچ میں بھی ججز کیسز کی سماعت کرتے ہیں ، آپ اپنے متعلقہ فورم پر جاکر کیسز کی سماعت کروائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے اپنے کلائنٹ کو غلط گائیڈ کیوں کیا؟،وکیل ہر کوئی بن جاتا ہے مگر قابل وکیل کوئی کوئی بنتا ہے ، قابل وکیل اپنے کلائنٹ کو عدالت سے ریلیف لیکر دیتا ہے ، جائیں اور اپنا کیس روالپنڈی بینچ میں سماعت کروائیں ،اس طرح ہر کوئی بینچوں سے کیسز ٹرانسفر کروا کر پرنسپل سیٹ پر لے آئیں گے ۔عدالت نے کیس لاہور ہائیکورٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔









