ابوظبی(رپورٹنگ آن لائن)مایہ ناز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کو غیر ضروری قرار دیدیا۔جاپانی ٹینس اسٹار نائومی اوساکا کی جانب سے فرنچ اوپن میں میڈیا کے بائیکاٹ اور بعد ازاں ایونٹ سے دستبردار ہونے کے حوالے سے رمیز نے خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہاکہ میں ان کی میڈیا کے حوالے سے کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستانی کپتان تھا تب مجھے بھارت سے ٹورنٹو میں سہارا کپ میچ ہارنے کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی میڈیا کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا، ہر شکست کے بعد میڈیا کے سامنے گزارے 20 منٹ میرے لیے مشکل ترین ہوتے تھے، اسی وجہ سے مجھے ریٹائرمنٹ لینا پڑی تھی۔









