ٹوپی اور تسبیح 49

رمضان المبارک کی آمد ، ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیاہے۔شہرقائدکی مختلف مارکیٹوں میں شہری ٹوپی اور تسبیح کی خریداری کرتے نظرآرہے ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ٹوپی اور تسبیح کا کاروبار بھی چمک اٹھاہے۔

تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور فضیلتوں والے بابرکت مہینے میں ٹوپی اور تسبیح کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں شہری خوب صورت ٹوپی اور تسبیح کی خریداری کر رہے ہیں۔رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، جس میں ہر شخص زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کرتا ہے.

مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری بھی اسی تیاری کا حصہ ہے۔ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد ٹوپیاں اور تسبیح کی خریداری کرتی دکھائی دیتی ہے، اس مہینے میں ٹوپی تسبیح کی ڈیمانڈ میں اضافے پر دکان دار بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں