کھجور 137

رمضان المبارک سے قبل کھجور کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا

ملتان (رپورٹنگ آن لائن)رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔

آڑھتیوں کے مطابق حکومت نے کسٹم بڑھایا اس وجہ سے ریٹ میں فرق پڑا ہے،ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق کھجور کی قیمت میں50 روپے سے80روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں