مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)رمضان المبارک کی آمد میں چند روز باقی رہنے کے باعث مارکیٹ میں درجہ اول عجوہ اور درآمدی کھجور کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس سے شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی کھجور 400 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ سعودی کھجور کی قیمت 3000 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب مقامی سندھی کھجور 150 سے 200 روپے فی کلو دستیاب ہے،
جو شہریوں کیلئے نسبتاً سستی اور قابل برداشت سمجھی جا رہی ہے۔تاجروں کے مطابق کھجور کی قیمتوں میں اضافہ درآمدی ٹیکسز اور اخراجات میں اضافے کے سبب ہوا ہے جبکہ رمضان کے قریب طلب میں اضافہ بھی نرخوں پر اثرانداز ہوا ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ قیمتوں میں استحکام یقینی بنائے تاکہ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکی۔






