ای ٹی او

رشوت لینے کے باوجود جائیداد سیل کرنے پر ای ٹی او اور عملہ مشکل میں۔

تنویر سرور۔۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر خالد حفیظ، انسپکٹر احسان باجوہ اور عتیق چوہان نامی شخص کے خلاف اینٹی کرپشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا یے۔

بابر علی نامی شہری نے اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مزنگ چونگی چوک میں گزشتہ 10 برسوں سے سائیکل سٹینڈ چلا رہا ہے اور اب تک عتیق چوہان نامی شخص کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کرواتا رہا ہے۔

تاہم 15 اپریل کو 11 لاکھ روپے کیا نادہندگی کے الزام میں اس کی پراپرٹی سیل کر دی گئی۔ جس پر انسپکٹر احسان باجوہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی پر جائیداد ڈی سیل کر دی البتہ 10 مئی کو اس کی پراپرٹی ایکبار پھر سیل کر دی گئی۔

اور استفسار پر انسپکٹر احسان باجوہ نے بتایا کہ عتیق چوہان، ای ٹی او خالد حفیظ کا بندہ یے اور ای ٹی او نے مزید 3 لاکھ روپے کی ادائیگی پر پراپرٹی ڈی سیل کر دی۔

لیکن یہ سلسلہ یہیں ختم نہ ہوا اور 10 جون 2023 کو اس کی پراپرٹی پھر سے سربمہر کر دی گئی اور ای ٹی او نے مزید 2 لاکھ روپے ٹیکس کی ڈیمانڈ کر دی۔

درخواست گزار کے مطابق عتیق چوہان، ای ٹی او خالد حفیظ کا ٹاوٹ ہے اور اس کے ذریعے رقم اکٹھی کی جاتی یے ای ٹی او خالد حفیظ، انسپکٹر احسان باجوہ اور عتیق چوہان کے خلاف کارروائی کی جائے۔