اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمن نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی کے خلاف کرمنل اور سول کیسز کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے لکھا کہ یہ فیصلہ نیک نیتی سے لیا اور میں اسے عوام کے سامنے لارہا ہوں۔ رحمن ملک کا یہ فیصلہ سنتھیا رچی کی جانب سے ان کے خلاف لگائے گئے ریپ الزامات سے بریت کے بعد سامنے آیا۔









