لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب نے رحمت اللعالمین اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 677مزید رحمت اللعالمین اسکالرشپ دیئے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اسکالر شپ کے تحت گزشتہ برس50کروڑرکھے گئے، روا ں برس رحمت اللعالمین اسکالر شپ کو بڑھا کرایک ارب کردیا گیا،
عثمان بزدارنے کہاکہ10574ذہین اورنادارطلباکورحمت اللعالمین اسکالرشپ دیئے جاچکے ہیں، پیف کے تحت677مزید رحمت اللعالمین اسکالرشپ دیئے جائیں گے، سیرت چیئرکے تحت محققین کوریسرچ کےلئے معاونت فراہم کی جائے گی،
انھوں نے کہا کہ 36اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت تقریبات جاری ہیں، عشرہ شان رحمت اللعالمین مناکردنیاکوپیغام دیں گے،وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمد کی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبین ہیں اور آپ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمین کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔