گلوکارمیگھا 141

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے،گلوکارمیگھا

خالق نگر(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبزانڈسٹری کی قتالہ اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں، رحمتوں کا مہینہ ہے دوجہانوں کے سردارآقائے نامدار حضور نبی کریمۖ دنیا میں تشریف لائے۔حضور نبی کریم ۖ کی غلامی اور اتباع ہی رب کریم کی رضا کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔ میلادِ پاک اور جشنِ آمدِ رسولۖکے اس ماہ مبارک میں ہر طرف رنگ و نور کی برسات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محافلِ نعت پاک و محافلِ ذکرِ رسول ِ مقبولۖ کا انعقاد کرنا اور ان میں شرکت کرنا اپنے لئے دونوں جہانوں کی کامیابی کا سامان اور اللہ کریم کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔میگھا نے کہا کہ جب تک عالم اسلام رسالت مآبۖ کے اسوہ حسنہ ، سیرت و کردار اور اپنے دلوں کو عشقِ مصطفی ۖ سے سرشار رکھیں گے باطل قوتیں کبھی بھی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں