شراب

راولپنڈی۔شراب بیچنے والے ہوٹل کی کار پارکنگ مے فروشی کا اڈا بن گئی۔ڈائیریکٹر نے چپ سادھ لی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی غفلت کے باعث شہر میں ایل ٹو کے لائسنس پر الکوحل فروخت کرنے والے اکلوتے ہوٹل کی کی کار پارکنگ میں کھلے عام شراب فروشی ہونے لگی ہے۔اور ہوٹل میں قیام یا طعام کے لئے آنے والی فیمیلز کو بھی روک کر روک کر مختلف الکوحل کے مختلف برانڈز بتائے جاتے ہیں۔جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شراب
بتایا گیا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز منظر خالد کی ٹرانسفر کے ساتھ ہی مذکورہ ہوٹل میں پرمٹ کے بغیر ہی کھلے عام شراب کی فروخت شروع کر دی گئی ہے جس میں زیادہ تر خریدار مسلمان ہیں۔

شہریوں نے آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا یے کہ ایل ٹو کے لائسنس کی آڑ میں شہرمیں قائم شراب کا اڈا ختم کیا جائے۔ اور شراب کی ناجائز فروخت پر ای ٹی او اور ڈائیریکٹر ایکسائز راولپنڈی کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔