ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ

راولپنڈی ایکسائز میں ٹیکس چوری کی بڑی وارداتیں۔پراپرٹی ٹیکس زون ون میں سینکڑوں یونٹ چھوڑے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹنگ آن لائن

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی بڑی واردات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

زرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس زون ایک میں تعینات ای ٹی او طاہر شہزاد اور ماتحت انسپکٹر افتخار بھٹی، اظہر محمود، تنویر حسین اور شہزاد مبین و دیگر نے باہمی ملی بھگت سے مبینہ طور پر کنگڈم ویلی ، صنوبر سٹی، الحرم سٹی، چکری روڈ ۔ یوسی 118
اور دیگر علاقوں میں پراپرٹی کے سینکڑوں یونٹ تشخیص کے بغیر اور کم تشخیص شدہ چھوڑ رکھے ہیں۔ جس سے خزانے کو ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

علم میں آیا ہے کہ مزکورہ انسپکٹروں نے مبینہ طور پر اسسیز سے فی یونٹ بھاری رشوت کے عوض ٹیکس چوری کروائی جس کو حتمی شکل ای ٹی او طاہر شہزاد نے دی۔

یہ بھی علم میں آیا ہے کہ مزکورہ اہلکار ،ڈایریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کے نام پر بھی رشوت لیتے ہیں۔ حالانکہ عمران اسلم رشوت نہیں لیتے اور انہوں نے الحرم سٹی میں ٹیکس چوری کرنے پر انسپکٹر عمران شیر اکبر کو ریورٹ کردیا ہے۔

یہ بھی علم میں آیا ہے کہ ڈایریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ٹیم بھی پراپرٹی ٹیکس زون ون راولپنڈی کی انسپکشن اور آڈٹ کررہی یے۔اورمزکورہ ٹیم نے بھی زون ون میں بڑی تعداد میں ٹیکس چوری پکڑ لی ہے۔ جس کی رپورٹ ڈی جی کو کی جارہی یے۔

البتہ اس سلسلے میں گفتگو کے لیے ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون ون طاہر شہزاد سے رابط کیا گیا تو انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔اور کہا کہ وہ اور ان کے ماتحت انسپکٹر ایمانداری سے کام کرتے ہیں