افیون اور حشیش

راولپنڈی ایکسائز ان ایکشن،کروڑوں روپے مالیت کی افیون اور حشیش پکڑلی۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے جمعہ 16 فروری کی شام منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی افیون اور حشیش برآمد کرلی۔
 افیون اور حشیش
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی گل شیر خان کی سربراہی میں انسپکٹر فیاض بابر ، ھاشم خان، ملک حیات، حسن شاہ اور کانسٹیبل جواد محمود نے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ سے آفاق امجد نامی شخص کو کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام افیون اور 5 کلو گرام حشیش سمیت پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی پر ڈائیریکٹر ایکسائز عمران اسلم نے ای ٹی او ایکسائز اور گل شیر خان اور انسپکٹر فیاض بابر سمیت ٹیم کو داد تحسین پیش کیا