وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ 183

رانا ثنااللہ نے منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے منشیات اسمگلنگ کے کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی،رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہذا بری کیا جائے ،

دوران سماعت وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردیدکررہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردیدکررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں