اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان جس طرح سے ملک کو لیڈ کر رہے ہیں اسے سب سراہ رہے ہیں، کوئی ملک دشمن کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔
ہفتہ کو وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کے دور ان بجٹ کے بعد وزیرِ اعظم کی تبدیلی سے متعلق صحافی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ نامناسب اور بالکل غلط بات ہے، ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔زیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ایسی افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔
انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم پاکستان جس طرح سے ملک کو لیڈ کر رہے ہیں اسے سب سراہ رہے ہیں، کوئی ملک دشمن کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے پورے ملک کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور دنیا میں بھی ملک کو عزت و وقار نصیب ہوا ہے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ ہم نے تو ہر دفعہ کوشش کی ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مسلسل میں مذاکرات ہوں، ہم جب اپوزیشن میں تھے ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے تھے۔









