راشد لطیف 50

راشد لطیف نے پاکستانی بلے بازوں کو ڈومیسٹک اور کلب لیول کے بیٹرز قرار دے دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے باوجود پاکستانی بیٹرز کے اندازِ بیٹنگ پر سوال اٹھا دیا۔میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کو ڈومیسٹک اور کلب لیول کے بیٹرز قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت کسی بھی بلے باز کو دیکھ کر یہ نہیں لگا کہ وہ ورلڈکلاس بیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کوئی ایسی شارٹس نہیں کھیلیں جس سے لگتا ہو کہ وہ انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ آسٹریلیا کی اس کم درجے کی بولنگ کے سامنے بھی پاکستانی پلیئرز کی شارٹس سلیکشن ادنیٰ درجے کی تھیں، ایسے تو ڈومیسٹک اور کلب لیول کے پلیئر کھیلتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر آکر اس طرح کا بیٹنگ انداز جس میں کوئی دنگ کر دینے والی شارٹس نظر نہ آئیں تو ان کھلاڑیوں کو اتنے بھاری معاوضے کیوں دینے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں