اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے آل رانڈر راشد خان پیر 20 فروری کو لاہور قلندرز اسکواڈ جوائن کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راشد خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ منگل کو ہوگا۔واضح رہے کہ افغانستان کے اسپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔









